top of page

ذرا نم ھوتو یہ مٹی بہت زرخیز ھے ساقی۔ڈپٹی کمشنر جہلم کا گورنمنٹ ہائی اسکول جہلم کا دورہ۔


جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk) ڈپٹی کمشنر جہلم کا گورنمنٹ ہائی اسکول جہلم کا وزٹ ، سرکاری سکولوں کے بچوں میں بھی خود اعتمادی دیکھ کر بہت خوشی ھوئی ۔ ذرا نم ھوتو یہ مٹی بہت زرخیز ھے ساقی ۔ ڈپٹی کممشنر جہلم ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق نے گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کا اچانک دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور طلباء کے کلاس رومز میں بھی گئے ھے ۔ کلاس رومز میں مختلف بچوں کا تعارف دریافت کیا جس پر مختلف بچوں نے انتہائی پر اعتماد طریقے سے اپنا اپنا تعارف آردو اور انگلش میں کروایا اور ڈپٹی کمشر کی طرف سے کیے گئے مختلف سوالات کے جوابات دینے سکول کے بچے ڈرائنگ میں بھی کافی مہارت رکھتے ہیں ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں میں بھی یہ معیار تعلیم حوصلہ افزاء ھے ۔ ذرا نم ھو یہ مٹی تو بہت زرخیز ھے ساقی ، ڈپٹی کمشنر کو طلباء میں خود اعتمادی دیکھ کر بہت خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی کہ ہمارے سرکاری اسکولوں کے بچے بھی انتہائی پر اعتماد ہیں، انگلش اور اددو میں اپنا مکمل تعارف کروا سکتے ہیں، ڈرائنگ میں بھی بہت قابل ہیں۔

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page