دینہ( پروفیسر خورشید ڈار)تحصیل دینہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ذاکر حسین ایس ای ایسکو سرکل جہلم نے سب سے پہلے کھلی کچہری دینہ میں لگانے کا فیصلہ کیا منسٹری آف انرجی گورنمنٹ آف پاکستان اور ڈاکٹر امجد خان سی ای او آئیسکو کی ہدایت پر بجلی کے متعلق تمام مسائل شکایات کے لیے کھلی کچہری کا انتظام کیا گیا ان کے ساتھ اعجاز علی ایگزیکٹو انجینئر ڈویژن نمبر دو جہلم بھی تھے کھلی کچہری کو بامقصد بنانے کے لیے تمام مقامی ایس ڈی او صاحبان اور سپرنٹنڈنٹ بھی موجود تھے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد حضور کی خدمت میں نعت کا نظرانہ پیش کیا گیا جناب ذاکر حسین ایس ای ائیسکو سرکل جہلم نے تمام صارفین کا کھلی کچہری میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ صارفین بجلی کی سہولت کے لیے کھلی کچہری لگانے کا حکم سی ای او ائیسکو اسلام آباد نے دے رکھا ہے لہٰذا تمام صارفین بجلی اپنی اپنی شکایت سے ہمیں اگاہ کریں صارفین بجلی اپنی اکثر شکایت زبانی کرتے تھے مجبورا ایس ای کو ہدایت کرنی پڑتی تھی کہ تحریری درخواست دیں کبیر بٹ آف ہڈالی نے آپنے مسائل بیان کیے ایس ای نے جلد حل ہونے کی یقین دہانی کروائی ساتھ ہی تحریری درخواست دینے کا بھی کہا اعظم ٹاؤن دینہ کے شہری نے کہا کہ گلی میں کھمبا ہے جس کی وجہ سے مسائل ہوتے ہیں ایس ای نے مسلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ایک شہری نے کہا کہ بجلی کی تاریں چھت سے گزرتی ہیں لہذا کسی وقت بھی ناخوشگوار واقعہ ہوسکتا ہے ایس ای نے متعلقہ ایس ڈی او کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی ذولقرنین شاہ نے اپنے گاؤں کے متعلق کہا کہ ایک ٹیرا کھمبا ہے اس کو ریمو کیا جائے مذکورہ شہری کو تحریری درخواست لکھنے کا کہا گیا اور مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی شیخوپور سے ایک شہری نے اپنا مسئلہ بیان کیا کہ میٹر بند ہے بل آرہا ہے مذکورہ آفیسر نے ایک ہفتے کے اندر میٹر لگانے کا وعدہ کر دیا ایک خاتون نے کہا کہ سترہ ہزار بجلی کا بل آیا ہے میں بل ادا نہیں کرسکتی بل کی تین اقساط کی منظوری دے دی گئی ناصر علی شاہ سابق انسپکٹر پولیس آفیسر نے اپنے گاؤں ہڈالہ سیداں میں دس کھمبے اور 200 کے وی ٹرانسفارمر کی ڈیمانڈ کی ایس ای نے جواباً کہا کہ مروجہ قانون کے تحت اپ کا کام آپ کا ایم این اے آپنے گرانٹ سے کروا سکتا ہے خانہ بوکی کے ایک شہری نے کہا کہ 50 کے وی ٹرانسفرمر ہے جبکہ ہماری ضرورت 100 کے وی ٹرانسفارمر کی ہے ایس ای نے مزکورہ شخص کو کہا کہ اپ کو 100 کے وی ٹرانسفارمر دے دیا جائے گا کھلی کچہری کے اختتام پر ایکسین نے تمام سپرنٹنڈنٹ کو اپنے پاس بلایا اور کہا کہ ان صارفین بجلی کی وجہ سے ہی ہم ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں فیلڈ میں جایا کرو اور صارفین کے مسائل کو حل کرنا آپ کی محکمانہ ذمہ داری ہے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Comments