top of page

دینہ: DCکی خصوصی ہدایات، گرین بیلٹ پرلگانے گئے پودے خوبصورتی کاباعث بننے لگے،تجاوزات کےخلاف مہم جاری

دینہ( پروفیسر خورشید ڈار)ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کی خصوصی ہدایات پر دینہ گرین بلیٹ پر لگائے جانے والے قیمتی پودے شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں دینہ شہر میں تجاوزات اور کوڑا کرکٹ کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے ثمرات سے عوام بہت جلد مستفید ہونا شروع ہو جائیں گے۔ دینہ میں صفائی ستھرائی کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے سہیل اشرف

ایم او اہی بلدیہ نے شہر میں صفائی ستھرائی اور گرین بلیٹ پر پودے لگا کر شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر کر رہے ہیں ایم او اہی سہیل اشرف نے صحافیوں سے تفصیلا" گفتگو کرتے ہوئے ای بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر دینہ جی ٹی روڈ گرین بیلٹ پر قیمتی اور خوبصورت پودے لگائے گئے ہیں جن کی دیکھ بھال بھی کی جا رہی ہے یہ پودے گرین بیلٹ کی خوبصورتی میں نمایا ں اضافہ کر رہے ہیں جبکہ شہر میں تجاوزات اور کوڑا کرکٹ کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے ثمرات سے عوام بہت جلد مستفید ہونا شروع ہو جائیں گے۔ دینہ میں صفائی ستھرائی کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے دینہ شہر کو صاف ستھرا بنانا ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر آ سکے، جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں یہ دینہ شہر ہمارا گھر ہے، اسے ہم نے صاف ستھرا اور سر سبز شاداب بنانا ہے! دینہ شہر کو صفائی ستھرا بنانے میں شہریوں کا بھی کلیدی کردار ہونا چاہیے کوڑا کرکٹ ادھر اودھر باہر پھینکنے کے بجائے میونسپل کمیٹی دینہ کے کوڑادانوں میں ڈالیں تاکہ شہر کو کوڑا کرکٹ سے پاک کیا جاسکے اس ضمن میں شہری بھی صفائی قائم رکھنے میں میونسپل کمیٹی دینہ کا ساتھ دیں،شاہراؤں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجتناب کریں۔ کوڑا کرکٹ میونسپل کمیٹی دینہ کے کوڑے دان میں ڈالیں یا ہمارے ورکر کے حوالے کریں۔ دینہ شہر صاف ستھرا بنانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ،جس پر ہم کوشاں ہیں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page