top of page

دینہ!80 فیصد ہول ڈھکنوں سے محروم ۔ بچے بڑے گر کر زخمی ھونے لگے۔ بیکریوں میں برائے نام صفائی


رپورٹ۔پروفیسرخورشید ڈار (Jhelumnews.uk) شہر دینہ کے دو اہم ترین مسائل اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی خصوصی توجہ سے حل کیے جاسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت تحصیل دینہ انگنت مسائل سے دو چار ہے عوام بے بسی کا شکار ہیں بہرحال سردست آگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ ترجیح بنیادوں پر ان مسائل پر خصوصی توجہ دیں تو شہر دینہ کے شہری سکون کا سانس لے سکتے ہیں اس وقت شہر دینہ میں تقریباً تین سو بیس سیوریج ہول ہیں 80 فیصد ہولوں کا ڈھکن نہیں ہے معصوم بچے آئے دن ان میں گرتے ہیں اور معذوری کا شکار ہوتے ہیں ان سیوریج ہول میں ڈھکن نہ ہونے کی بنا پر لوگ آزادی کے ساتھ اپنا کوڑا کرکٹ پھینک دیتے ہیں اسی وجہ سے شہر دینہ میں بارش کے پانی کی نکاسی نہیں ہوتی اسی طرح ہمارے شہر میں جتنی بھی بیکریاں ہیں ان کے کارخانے اگر چک کیے جائیں تو معلوم ہوگا کہ تمام اقسام کے کیڑے اور چوہے کثرت سے موجود ہونگے انہی اسباب کی وجہ سے لوگ جو چیزیں بیکری سے خریدتے ہیں پیٹ کی بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر دینہ گوناگوں مصروفیت کے باوجود صرف دو بیکریوں کے کارخانے اگر چک کرلیں تو لوگوں کو بڑا ریلیف مل جائے گا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page