دینہ( ادریس چودھری )8 فروری کو رسمی کاروائی۔ مسلم لیگ ن میاں نواز کی قیادت میں دو تہائی اکثریت سے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ ضلع جہلم میں کلین سویپ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل دینہ کے ممتاز رہنما، سابق جنرل کونسلر بلدیہ دینہ قاضی نثار احمد نے گزشتہ روز خبریں/جہلم نیوز سے گفتگو کرتے ھوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو برباد کرنے والے کردار آہستہ آہستہ اپنے بدترین انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ چار سالوں میں ان کرداروں نے ایک ہنستے کھیلتے اور ترقی کرتے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں۔ میرے ملک کو زخموں سے چور چور کر دیا۔ اس حال میں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ھے۔ مگر قوم ناامید نہ ھو۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے والے عظیم قائد میاں نواز شریف کا سایہ ھمارے سروں پر قائم ہے۔ قوم نے ایک بار پھراس عظیم قائد کو پکارا ھے۔ ماضی کی طرح پاکستان کا یہ عظیم فرزند 25, کروڑ عوام کو اب بھی مایوس نہیں کرے گا۔ 8 فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن ایک عظیم الشان فتح حاصل کرنے جا رھی ھے۔ جہاں سے ترقی کا سلسلہ ٹوٹا تھا وہاں سے دوباوہ شروع کریں گے۔ قاضی نثار نے کہا کہ ضلع جہلم میں مسلم لیگ ن ان شاء اللہ کلین سویب کرے گی۔ بلال اظہر کیانی حلقہ این اے60 ، چودھری فرخ الطاف حلقہ این اے61، چودھری ندیم خادم پی پی25، چودھری ناصر للہ پی پی 26 اور راجہ یاور کمال پی پی 24 سے بھاری اکثریت سے کامیاب ھونگے۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments