top of page

دینہ: 5ملزمان گرفتار مجموعی طور پر 35لیٹرشراب اور 22 بوتلیں شراب برآمد کر لی گئیں

دینہ(ادریس چودھری)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن ،تفصیلات کے مطابق 5ملزمان گرفتار مجموعی طور پر 35لیٹرشراب اور 22 بوتلیں شراب برآمد کر لی گئیں،دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان تنویر اور آزاد کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم تنویر سے 20 لیٹر شراب جبکہ ملزم آزاد سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ،سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان طیب اور عامر افضال کو گرفتار کر لیا ،ملزم طیب سے 6بوتلیں جبکہ ملزم عامر سے 16بوتلیں شراب برآمد کر لی گئی،جبکہ للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم عامر شہزاد کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 05لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ،ڈی پی او جہلم کی پولیس ٹیموں کو شاباش

0 comments

Commenti

Valutazione 0 stelle su 5.
Non ci sono ancora valutazioni

Aggiungi una valutazione
bottom of page