top of page

دینہ:5فروری یوم یکجہتی کشمیر ،تحصیل دینہ انتظامیہ کی جانب سے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ۔منگلا پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا ئی گئی۔اے سی دینہ کی میڈیا سے گفتگو

دینہ(سید ذوالقرنین شاہ) 5فروری کویوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تحصیل دینہ انتظامیہ کی جانب سے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منگلا پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر دنیا کو باور کروایا گیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروایا جائے ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح تحصیل دینہ میں بھی پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے مرکزی تقریب کا انعقاد منگلا پل پر کیا گیا ، جہاں اسسٹنٹ کمشنر دینہ ، انتظامیہ میونسپل کمیٹی دینہ، سکول کے اساتذہ اور سپیشل بچوں سمیت میرپور آذاد کشمیر کی انتظامیہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کمشیری بہن بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ ، چیف افیسر میونسپل کمیٹی دینہ، اور شہریوں نے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ریلی کے شرکا نے کشمیریوں کی حمایت میں اور بھارت مخالف نعرے لگائے ان کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ عالمی برادری مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page