دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk )دینہ جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات ، 2پولیس وردیوں میں ملبوس سمیت 4مسلح ڈاکوؤں نے کار سوار کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر ایک کروڑ 25لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے کار کو روکا اور کہا کہ پیچھے ایکسیڈینٹ کر کے آئے ہیں اور 4ڈاکو کار میں بیٹھ کر کہا کہ جو کچھ ہے ہمارے حوالے کر دو جس سے کار کی پچھلی سیٹ اور ڈگی میں پڑی ہوئی کیش لوٹ لی ، ڈاکو چند قدم کے فاصلے پر کار سوار کو چھوڑ کر ،موٹرسائیکلوں پر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور مدعی عمران رفیق کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤ ں کی تلاش شروع کر دی ، یاد رہے کہ چند روز قبل بھی دینہ جی ٹی روڈ پر مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے پمپ کے 2ملازمین سے 53لاکھ کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے جن کا ابھی تک کچھ پتہ نہ چل سکا شہری عدم تحفظ کا شکار ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی ٹی روڈ چک اکا کے مقام پر صبح سویرے 8بجے کے قریب 2موٹرسائیکلوں پرسوار 4مسلح ڈاکوؤں نے جن میں 2پولیس وردیوں میں ملبوس تھے کہ جی ٹی روڈ پر اسلام آباد کی طرف سے آنے والی کار نمبری ALQ-697ہنڈا جس کو عمران رفیق ولد محمد رفیق سکنہ 171-Bبلاک نیو میٹرو سٹی سرائے عالمگیر چلا رہا تھا کوروکا اور کہا کہ تم پیچھے ایکسیڈینٹ کر کے آئے ہو گاڑی سائیڈ پر روکو اور ساتھ ہی ڈاکو کار کے اندر داخل ہو گئے اور اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہے ہمارے حوالے کر دو جس سے کار کی پچھلی سیٹ اور ڈگی میں پڑی ایک کروڑ 25لاکھ کی نقدی چھین لی ، لوٹنے کے بعد ڈاکو گاڑی میں بیٹھے رہے اور چند قدم کے فاصلے پر اتر گئے اور کہا کہ گاڑی سے باہر نکلیں تو تمہیں گولی مار دیں گے اور ڈاکو موٹرسائیکلوں پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، متاثرہ شخص عمران رفیق ولد محمد رفیق نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے تھانہ منگلا کینٹ کو بتایا کہ اسلام آباد سے مکان فروخت کی رقم لے کر آ رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے گھیر لیا میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ، یاد رہے کہ دینہ جی ٹی روڈ پر چند روز قبل بھی 3مسلح ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے دینہ پل کے مقام پر پمپ کے 2ملازمین سے 53لاکھ کی نقدی لوٹ کر لے گئے تھے جس کا ابھی تک کوئی سراغ نہ مل سکا
top of page
Recent Posts
See Allپننوال افسوسناک حادثہ سمیر نامی طالب علم جاں بحق حادثہ تیز رفتاری سے پیش آیا موٹر سائیکل دیوار سے ٹکرا گیا پنڈدادنخان عبدالحفیظ ساقی...
bottom of page
Comentários