top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

دینہ!17 جون ،پوٹھہ سڑک کا افتتاح. چوہدری حاجی حنیف کی رہائش گاہ میں اہم میٹنگ کا انعقاد


دینہ (عرفان محبوب Jhelumnews.uk ) دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کے گاؤں پوٹھہ کے رہائشی چوہدری حاجی حنیف کی رہائش گاہ میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، میٹنگ میں 17 جون کو پوٹھہ سڑک کے افتتاح کے لئے پلان ترتیب دے دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کے گاوں پوٹھہ کے رہائشی چوہدری حاجی محمد حنیف کی رہائش گاہ میں پوٹھہ سڑک کے افتتاح کے لئے حتمی شکل دے دی گئی میٹنگ میں علاقہ کی اہم شخصیات نے شرکت کی ،اس موقعہ پر بتایا گیا کہ سڑک کا افتتاح 17 جون بروز ہفتہ 5بجے دن شاندار افتتاح کے لئے چوہدری الطاف حسین مرحوم سابق گورنر پنجاب کے فرزند ،فخر جہلم وارث جہلم چوہدری فرخ الطاف ایم این اے اپنے دست مبارک سے کریں گے ،میٹنگ میں حاجی محمد حنیف چوہدری ،چوہدری مناظر حسین نمبردار و سابق کونسلر ،چوہدری مشتاق حسین ،چوہدری حاجی ٹکا ،چوہدری مظہر ،چوہدری مہربان ،چوہدری بشارت ،چوہدری عباس ،چوہدری بشیر ،چوہدری نجیب عزیز،سمیت اہلیان گاوں کی بھر پور شرکت اس موقعہ پر بابائے ثقافت چوہدری تنویر آسی نے کہا کہ ہم اپنے محبوب قائد کا والہانہ استقبال کریں گئے 17 جون بروز ہفتہ سہہ پہر 5 بجے قائد تعمیر جہلم چوہدری فرخ الطاف ہمارے پوٹھہ روڈ کا افتتاح کریں گے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page