جہلم(پروفیسر خورشید علی ڈار)بجٹ سے پہلے بلال اظہر کیانی کے ترجمان رورل ہیلتھ سینٹر دینہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم سے متعلق بڑی خوشخبری دیا کرتے تھے۔میڈیا نمائندگان نے بھی بڑی دلچسپی کے ساتھ ان مسائل کو اجاگر کیا۔عوام پر امید تھی کہ ہمارے نوجوان ایم این اے بلال اظہر کیانی عملی اقدامات کر کے ان مسائل کو حل کریں گے۔وفاقی و صوبائی بجٹ کا اعلان ہو چکا ہے۔کیا کوئی رہنمائی کرے گا کہ صوبائی بجٹ میں رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کا درجہ دینے کے لیے کوئی رقم مختص کی گئی ہے؟؟اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے گئے ہیں ؟؟اگر ایسا ہو گیا ہے تو یقینا ہمارے ایم این اے مبارکباد کے مستحق ہیں۔اگر ایسا نہیں ہوا تو یہ یقینا عوام کے ساتھ ظلم ہے۔اس طرح عوام کا اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچے گی۔متاثرین اس سے قبل بھی عرصہ 20 سال سے مایوسی کا شکار ہیں۔گلیاں نالیاں اور سڑکیں ثانوی حیثیت رکھتی ہیں۔زمینی حقائق کے مطابق ضلع جہلم صحت اور تعلیم کے حوالے سے بری طرح متاثر ہے۔45 فیصد تعلیمی ادارے سربراہان سے محروم ہیں۔اساتذہ کی بڑی تعداد اداروں میں موجود نہیں۔یہی حالت محکمہ صحت کی بھی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کو بھی ڈاکٹرز کی کمی کا سامنا ہے۔لہذا متاثرین وزیراعلی پنجاب سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ از خود نوٹس لے کر احسان عظیم کریں۔
top of page
bottom of page
Yorumlar