top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

دینہ// رانا محمد عاصم سے// خود کشی یا حادثہ ۔ دینہ میں ایک اور ٹرین حادثہ۔ نامعلوم 30 سالہ نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ھو گیا

30 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ جاں بحق ھو گیا خود کشی یا حادثہ ۔ دینہ میں ایک اور ٹرین حادثہ۔ نامعلوم 30 سالہ نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ھو گیا ۔ دینہ ریلوے اسٹیشن پر نا معلوم شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ھو گیا ۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل کر دی ۔تفصیلات کے مطابق دینہ ریلوے اسٹیشن کے قریب عوام ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے بے احتیاطی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں ۔دینہ ریلوے اسٹیشن کے سامنے ایک نا معلوم شخص جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ھے ٹرین کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گیا ۔اس سے قبل بھی کچھ روز پہلے دو افراد ٹرین کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہوئے ۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو دی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page