جہلم (رپورٹ ۔پروفیسر خورشید ڈار)
جی ٹی روڈ دینہ کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے ڈپٹی کمشنر جہلم نیز اسسٹنٹ کمشنر دینہ صورت حال کا ازخود نوٹس لیں سماجی زعماء دینہ ۔۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب بالخصوص سابق ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات کی روشنی میں گرین بیلٹ کا انتظام کیا گیا گورنمنٹ کے خزانے سے لاکھوں روپے خرچ کر کے معیاری گھاس مختلف اقسام کے پھولوں کے پودے لگائے گئے اس سلسلے میں شہر دینہ کے مخییر حضرات نے دل کھول کر عطیات بھی دیے مقام افسوس ہے کہ معقول پانی نا دینے کی وجہ سے تمام اقسام کے پودے گھاس اور پھولوں کے پودے نا صرف مرجھا گئے ہیں بلکہ ختم ہوگئے ہیں اب ویرانی کا منظر دیکھائی دیتا ہے اس کی صرف ایک ہی معقول وجہ ہے کہ حسب ضرورت روزانہ کی بنیادوں پر پانی نہیں دیا گیا قرینہ انصاف ہوگا کہ وہ تمام اہلکاران اور آفیسران جو اس غلطی کے مرتکب ہوئے ہیں ان کو جرمانہ کیا جائے تنخواہ کام کی ملتی ہے جب کام ہی نہیں کیا گیا تو یہ تنخواہ کے کیسے حقدار ہو سکتے ہیں جی ٹی روڈ دینہ کے دونوں جانب جو سروس روڈ وجود رکھتی ہے وہاں تجاوزات کی بھرمار ہے صفائی نام کی کوئی چیز نہیں ہے سماجی زعماء دینہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ بلدیہ دینہ کے ایسے اہلکاران اور آفیسران جنہوں نے کام نا کرنے کی قسم اٹھا رکھی ہے ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے جی ٹی روڈ دینہ کے دونوں جانب جب کوئی شہری اپنے گھر کی کنسٹرکشن کرتا ہے تو کنسٹرکشن مٹیریل ہفتوں تک پڑا رہتا ہے جس سے نا صرف گزرنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے بلکہ وہی سامان آلودگی کا سبب بھی بنتا ہے مہذب معاشروں میں بلدیہ کبھی بھی اس طرح کی کھلے عام اجازت نہیں دے جاسکتی
Comments