top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ// افتخار احمد مغل سے//لاہور ہائی کورٹ لاہور کے چیف جسٹس نے ضلع کچہری جہلم کے دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان اور دو سول جج صاحبان کو تبدیل کر دیا

دینہ(افتخار احمد مغل سے) لاہور ہائی کورٹ لاہور کے چیف جسٹس نے ضلع کچہری جہلم کے دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان اور دو سول جج صاحبان کو تبدیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائی کورٹ لاہور نے ضلع کچہری جہلم سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہباز حسین کو جہلم سے نارووال تبدیل کر دیا جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد قذافی کو جہلم سے جام پور تبدیل کر دیا ۔اسی طرح سول کورٹس سے دونوں میاں بیوی وقاص احمد وڑائچ سول جج جہلم اور ان کی بیوی ناصرہ زیدی کو جہلم سے تبدیل کر کے ملتان ٹرانسفر کر دیا گیا۔جبکہ دونوں میاں بیوی سید قمر عباس سول جج لاہور اور ان کی بیوی سیدہ خبیبہ عباس کو ٹرانسفر کر کے جہلم تعینات کر دیا گیا ۔جنھوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ۔اسی طرح رضوان الحق نے بھی بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page