دینہ// ادریس چودھری سے// ڈومیلی میں ایک روز قبل ھونے والے لاپتا 13 سالہ بچے کی لاش تالاب سے مل گئی۔ بتایا جاتا ھے کہ ڈومیلی میں 13 سالہ بچہ سعد علی ولد لیاقت علی عمر 13 سال سکنہ فتح پور ڈومیلی گزشتہ روز گھر سے اچانک لاپتا ھو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بچے کی لاش مقامی ایک تالاب سے مل گئی ھے۔ تاحال یہ معلوم نہیں ھو سکا کہ بچہ حادثاتی طور ڈوب کر جاں بحق ھوا ھے یا پھر اسے قتل کر کے تالاب میں پھینکا گیا ھے
Comments