top of page

دینہ// ادریس چودھری سے۔ دینہ بائی بائی روڈ پر ٹریفک حادثہ ۔ موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔ دو خواتین ایک نوجوان شدید زخمی۔

دینہ// ادریس چودھری سے۔ دینہ بائی بائی روڈ پر ٹریفک حادثہ ۔ موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔ دو خواتین ایک نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل صبح 9/30 کے قریب منگلا بائی پاس روڈ دینہ پر موثر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے مابین خوفناک ٹکر ھو گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان ارشد ولد اسحاق کیانی عمر 32 سال سکنہ پنڈوڑی ٹلہ جوگیاں شدید زخمی ھو گیا۔ جب کہ اس کے بیٹھی دو خواتین عائشہ زوجہ شکور عمر 23 سال سکنہ پنڈوڑی ٹلہ جوگیاں اور ردا زوجہ عامر کیانی عمر 27 سال سکنہ پنڈوڑی ٹلہ جوگیاں بھی شدید زخمی ھو گئیں ۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page