ڈومیلی کے علاقہ سمبلی میں اکھاڑہ بگدراور اکھاڑہ کراہ بیل کاانعقاد،شاٸقین بڑی تعداد امڈ آٸی
میلہ کے مہمان خصوصی چوہدری محمدثقلین،چوہدری ندیم خادم،اظہرمحمودزیدی،چوہدری عاشق حسین،چوہدری ناصراور حاجی لیاقت تھے۔
سوہاوہ//محمدنبیل حسن )تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ سمبلی گاٶں ثقافت کو فروغ دینے کیلیے ہرسال کی طرح اس سال بھی اکھاڑہ بگدر اور اکھاڑہ کراہ بیل کا انعقاد کیاگیا،جس میں گجرات،کشمیر،چکوال اور جہلم بھرسے بیلوں لاۓ گٸے،بیلوں کے پیچھے کراہ باندھ کرنرم مٹی میں دوڑایاگیا۔بیلوں کو خوبصورتی دلہن کی طرح سجاچمکا کرمیدان میں اتارا گیا،اس موقع پر شاٸقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر کھانے پینے کے اسٹال بھی لگاۓ گٸے تھے،اکھاڑہ بگدر میں پہلوان نے چارمن بگدر اٹھاکرمیدان مار لیا،اس میلہ کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے چوہدری محمدثقلین،سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم،ایم پی اے رفعت محمودزیدی کے بھاٸی اظہرمحمودزیدی،چوہدری عاشق حسین سابق چیٸرمین یوسی کوہالی،حاجی لیاقت جبہ،چوہدری ناصر ٹلارتھےجن کا میدان میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔اس موقع پر شاٸقین کاکہناتھاکہ علاقہ کی ثقافت کو فروغ دینے کیلیے مزید ایسے پروگرام سرکاری سطح پر بھی ہونے چاہیے تاکہ نٸی نسل ان ثقافتی پروگرام کا پتاچل سکے۔آج بھی نٸی نسل کی بڑی تعداد یہاں موجود تھی جنہوں نے اکھاڑہ بگدر اور اکھاڑہ کراہ بیل کو دیکھ کرخوب انجواۓ ہوۓ۔
Comments