top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

دینہ//عاطف چوہان نے اپنے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک اکّا کو الیکٹرک واٹر کولر عطیہ کر دیا

*عاطف چوہان نے اپنے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک اکّا کو الیکٹرک واٹر کولر عطیہ کیا۔*

جہلم(ظہیر عباس)تفصیلات کے مطابق معروف سماجی شخصیت عاطف چوہان نے اپنے والد محترم کے ایصال ثواب کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک اکا میں زیر تعلیم بچیوں کے لیے بھی الیکٹرک واٹر کولر عطیہ کر دیا۔ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جھلم عبدالغفور چوہان نے آج اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر محمد عمربٹ, محترمہ فلک ناز، صوبیدار ریٹائرڈ راجہ محمد اقبال کے علاوہ سکول کی ہیڈمسٹرس اور سٹاف بھی موجود تھے تھا۔عمر بٹ نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم رانا جاوید اختر نے بھی عاطف چوہان ، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔الیکٹرک واٹر کولر عطیہ کرنے میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی خصوصی کاوشیں بھی شامل ہیں۔ہیڈ مسٹرس ادارہ نے اس پر بے حد شکریہ ادا کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور چوہان اور ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے کہا کہ عاطف چوہان نے اپنے والد مرحوم کے ایصال ثواب لیے جھلم کے نئے مرکزی قبرستان اور بچوں کے پارک میں میں بھی لوگوں کے بیٹھنے کےلیے سیمنٹ کے ایک درجن کے قریب بینچ عطیہ کیے ہیں۔شرکا نے سکول کے لیے بہترین خدمات کے اعتراف میں ہیڈ مسٹرس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک اکّا بھی کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page