جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار )
عارف میموریل ہسپتال لاہور کی جانب سے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں پیدائشی کٹے ہوئے ہونٹ اور تالوں والے مریضوں کا مفت چک اپ کیا گیا اس سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر افضل شیخ سینئر سرجن اور پروفیسر ڈاکٹر فرخ محمود پلاسٹک سرجن نے اپنی خدمات سر انجام دی شہر دینہ اور ملحقہ قصبات سے والدین نے مزکورہ بیماری میں مبتلا بچوں کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں لایا یہ امر باعث مسرت ہے کہ تمام بچوں کو مفت میڈیسن مہیا کی جاتی ہیں اور ایسے بچے جن کا آپریشن کرنا مقصود ہو ان کو لاہور منتقل کر دیا جاتا ہے جن پر لاکھوں روپے کے اخراجات برداشت کیے جاتے ہیں اس حوالے سے مقامی انتظامیہ کے انتظامات انتہائی قابل تعریف تھے معذور بچوں اور والدین کے بیٹھنے کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے مورخہ 29 مئی تقریبا ستر کے قریب بچوں کا چک اپ کیا گیا ان کو میڈیسن دی گی اور 30 بچوں کی سیلیکشن کی گئی جن کا اپریشن لاہور ہوگا ان کے جملہ اخراجات جملہ ادارہ ہی ادا کرے گا ۔
Comments