دینہ(سید جواد حسین نقوی)قرآن حکیم اور اھلیبیت اطہار مینارہ نور اور ھدایت کا چراغ ھیں, مولا امام رضا علیہ السلام غریب الغرباء ھونے کے ساتھ سلطان عرب و عجم بھی ھیں, آج بھی شاہ خراسان کی دہلیز مشہد اقدس پر لاکھوں حاجتمندوں کی حاجات کا توسل امام رضا علیہ السلام و امام ضامن ھیں, گرداب میں ڈاواں ڈول امت مسلمہ آج بھی مولا رضا علیہ السلام اور ھادیان بر حق کے اسوہ حسنہ کو اپنا لیں تو ناقابل تسخیر امت بن سکتی ھے اسلئے کہ حق ہی نے فتح مند ھونا ھے جبکہ شکست باطل کا مقدر ھے, ان خیالات کا اظہار مولانا محمد باقر حیدری اور مولانا آصف بھٹی نے شھادت امام رضا علیہ السلام کے موقع پر سید محمد علی شاہ مست کے زیر اہتمام سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ھوئے (مست امام بارگاہ ھڈالہ سیداں)دینہ میں کہی, سید اخلاق حسین نقوی جنرل سیکرٹری ٹی این ایف جے ضلع جہلم نے قرار داد پیش کرتے ھوئے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ھماری شہ رگ حیات اور ذریعہ نجات ھے جس پر کوئی بھی پابندی نہ پہلے ہم نے برداشت کی ھے نہ آئندہ کبھی برداشت کریں گے لہٰذا بلخصوص نئی مجالس و نئی مساجد اور امام بارگاہوں کیساتھ چاردیواری کے اندر مجالس کی مخالفت حکومت کے غلط ھتھ کنڈے ھیں۔ ھم ملکی سلامتی اور انسانیت کی بہتری کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ھم مرکز تشعیو علی مسجد راولپنڈی سے مربوط رہ کر آغا سید حسین مقدسی سربراہ تحریک نفاز فقہ جعفریہ پاکستان کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے انشاء اللہ اختتام مجلس پر شبہیہ تابوت امام رضا علیہ السلام برآمد ھوا تو ماتمی جلوس اپنے مخصوص راستوں سے گزر کر امام بارگاہ ھڈالہ سیداں میں اختتام پذیر ہوا, اس موقع پر پاکستان کے استحکام اور کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی کامیابی و کامرانی کیلئے اجتمائی دعا کی گئی۔
top of page
bottom of page
Comments