top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

دینہ//سینئر صحافیوں کی استدعا پر سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے بس اڈے پر اڈہ فیس کے بینرز لگوا دیے تھے بلدیہ دینہ کے بائی لاز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ھونے لگی

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)

سینئر صحافیوں کی استدعا پر سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے بس اڈے پر اڈہ فیس کے بینرز لگوا دیے تھے بلدیہ دینہ کے بائی لاز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے یقیناً بلدیہ دینہ کی آشیر باد ٹھیکیدار کو حاصل ہے تفصیلات کے مطابق چند روز قبل دینہ کے سینئر صحافیوں نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے نوٹس میں لایا کہ لگژری بسیں لاہور سے دینہ آنے والی راولپنڈی سے دینہ آنے والی دینہ کے شہریوں کو نہیں بٹھاتی اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ ٹھیکیدار کے اہلکار اڈہ فیس بہت زیادہ لیتے ہیں یہ کہنا قرینہ انصاف ہوگا کہ پنجاب کے دیگر بس سٹینڈز پر اتنی اڈہ فیس نہیں لی جاتی جتنی دینہ میں وصول کی جاتی ہے سیاسی سماجی زعماء دینہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ہونے والی زیادتی اور ایسے کارندے جو بائی لاز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ان کے خلاف ایف آئی آر کا درج ہونا وقت کا تقاضا ہے متعلقہ ٹھیکیدار کو اگر کوئی مسئلہ ہے تو وہ قانونی دائرے میں رہتے ہوئے بلدیہ دینہ کی ایڈمنسٹریٹر سے اپنا مسئلہ حل کروا سکتا ہے عوام کے ساتھ زیادتی کرنا سراسر ظلم ہے مسافر بسوں سے اڈہ فیس وہی لی جائے جس کی منظوری میونسپل کمیٹی دینہ نے دے رکھی ہے اربابِ اختیار نے اگر اس طرف حسب توقع توجہ نا دی تو یقیناً یہ نان ایشو ایشو بن جائے گا اربابِ اختیار کا فرض ہے کہ وہ عوام کے مفاد میں انتظامی حکم جاری کریں اور عمل درآمد کروائیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page