دینہ ( رضوان سیٹھی) 12ربیع الاول شریف کے دن تمام مسلمان اور عاشقان مصطفیٰ ﷺ عید میلاد النبی ﷺ مناتے ہیں قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہم نے ایمان والوں پر احسان عظیم کیا شانوں والا رسول عطا فرمایا اور دوسرے مقام پر ارشاد فرمایا کہ اپنے رب کی نعمت کا چرچا کریں اور سب سے بڑی نعمت حضور نبی ﷺ کی ذات ہے اور کوئی بھی مسلمان یہ نہیں کہہ سکتا کہ مجھے سرکار دو عالم ﷺ کے میلاد کے خوشی نہیں ہے جب خوشی ہے تو یقینً اس خوشی کو منانے میں کیا حرج ہے ، ان خیالات کا اظہار پیر طریقت رہبر شریعت حضرت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف نے صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلامان مصطفیٰ ﷺ عید میلاد النبی ﷺ کے دن بھر پور طریقے سے جشن مناتے ہیں گھروں گلیوں بازاروں کو سجایا جاتا ہے جلوس نکالے جاتے ہیں جلوس کے راستوں میں قرآن کریم کی تلاوت نعتیں اور تقاریریں کی جاتی ہیں حضور نبی کریمﷺ کے حسن وجمال کا تذکرہ ہوتا ہے اور معجزات بیان کیے جاتے ہیں آپ ﷺ کی نورانی تعلیمات سے والدین کو مقام ملا خواتین کو تحفظ ملا اور یتیموں بے سہاروں کو سہارا ملا ہمیں چاہئے کہ ہم سب مل کر محبت کے ساتھ یہ دن منائیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اس ذات کریم نے ہمیں اس عظیم نعمت سے نوازا انشاء اللہ 12ربیع الاول کو میلاد نبی ﷺ کا مرکزی جلوس ساڑھے 9بجے میلاد چوک دینہ سے روانہ ہو گا جس میں تمام علماء اکرام اپنی اپنی مساجد سے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے میلاد چوک دینہ پہنچیں گے وہاں سے مرکز کا جلوس پیر طریقت رہبر شریعت حضرت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی سجادہ نشین دربار عالیہ ڈھنگروٹ شریف کی قیادت میں روانہ ہو گا جلوس مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا میلاد چوک دینہ پر اختتام پذیر ہوگا ۔
top of page
bottom of page
Comments