top of page

دینہ//ادریس چودھری//5نقاب پوش کار سوارڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر گاؤں چھنی گجراں کے رہائشی چودھری راشد کے گھر کا صفایا کردیا،لاکھوں کے طلائی زیورات،نقدی اور موبائل فون لے اڑے

دینہ(ادریس چودھری)تھانہ منگلا کینٹ کے علاقے ڈاکوؤں اور چوروں کے نرغے میں،تین دن وقفے کے بعد ایک اور ڈکیتی کی واردات،صرف پندرہ منٹوں میں5نقاب پوش کار سوارڈاکوئوں نے اسلحے کی نوک پر گائوں چھنی گجراں تحصیل دینہ کے رہائشی چودھری راشد کے گھر کا صفایا کردیا،لاکھوں کے طلائی زیورات،نقدی اور موبائل فون لے اڑے۔گھر میں موجود قصابوں کو بھی نہ بخشا۔ان کے موبائل فون بھی لے گئے۔تھانہ منگلا پولیس نے موقع پر پہنچ تفتیش شروع کر دی،مقدمہ درج کر لیاگیا۔ تفصیلات تھانہ منگلا کینٹ تحصیل دینہ آج کل چوروں ڈاکوؤں کے نرغے میں ہے،آئے روز کی وارداتوں نے لوگوں کا سکون چھین لیا ہے۔گزشتہ رات تحصیل دینہ کے گائوں چھنی گجراں میں نہر کنارے واقع چودھری راشد علی ولد اللہ داد کے گھر میں پانچ مسلح نوجوان نقاب پوش ڈاکو گھس آئے۔ اور گھر میں موجود چودھری راشد اور اس کی فیملی کو یرغمال بنا لیا۔ڈاکوئوں جان سے مارنے کی دھمکی دے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی،پانچ تولہ سونا مالیتی 15لاکھ روپے اور ہزاروں روپے کے مالیتی قیمتی موبائل فون چھین لئے۔چودھری راشد کے گھر اس وقت بکرا ذبح کرنے والے دو قصاب بھی موجود تھے،ڈاکوئوں نے ان کے موبائل بھی چھین لیئے اور محض 15منٹ کے واردات کے بعد اپنے ساتھ لائی ہوئی سلور کلر کی کار میں رات کے اندھیرے میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،چودھری راشد کے مطابق چاروں نوجوان ڈاکو تھے ۔نقاب پہنے ہو ئے تھے اور بظاہر پٹھان معلوم ہوتے تھے۔تھانہ منگلا پولیس کینٹ پولیس مقدمہ درج کر کے نامعلوم ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔یاد رہے تین روز قبل تھانہ منگلا کے علاقے مدوکالس میں منگلا روڈ پر واقع نجی بیکری کے مالک اور اس کے دوستوں کو اسلحے کی نوک پر لوٹ لیا گیا تھا، جن کو تلاش کرنے میں تھانہ منگلا پولیس تاحال ناکام دکھائی دے رہی ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page