top of page

دینہ:یہ مسلمان ،چور مسجدسے ہزاروں روپے مالیت کی بیٹری ، لاوَڈ سپیکر اور پیسوں کا غلہ لے اڑے

دینہ (رضوان سیٹھیJhelumnews.uk ) دینہ میں چوروں نے اللہ کے گھر کو بھی نہ چھوڑا ، مفتیاں دینہ میں نامعلوم چور نے مسجد فاروق اعظم کے گیٹ اور دروازے کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کی بیٹری ، لاوَڈ سپیکر اور پیسوں کا غلہ لے اڑے ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری پریشان ، گزشتہ رات مفتیاں دینہ میں مسجد فاروق اعظم کے تالے توڑ کر نامعلوم چور اندر داخل ہو گئے اور مسجد میں لگی ہزاروں روپے مالیت کی بیٹری ، لاوَڈ سپیکر اور پیسوں کا غلہ چوری کر کے لے گئے ، صبح جب حسب معمول مسجد کے امام اذان کے لیے مسجد پہنچے تو دیکھا کہ گیٹ اور دروازے کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور چور اپنا کام تمام کر چکے تھے ، شہریوں کا ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page