top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:یک نہ شد کئی شد۔منگلا روڈ پر بلڈنگ میٹریل ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن گیاشہریوں کو شدید مشکلات



دینہ(ملک ندیم عباس سے)بااثر افراد کا بلڈنگ میٹریل معروف روڈ پر سینہ تان کر ڈٹ گیا.راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا.ڈپٹی کمشنر جہلم سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔عوامی سماجی و مذہبی ذمہ داران کی میڈیا سے گفتگوتفصیلات کے مطابق منگلا روڈ تحصیل دینہ کی مشہور روڈ ہے اس روڈ پر اکثر رش ہی رش دیکھنے کو ملتا ہے بلدیہ دینہ کے چند ذمہ داران سے ملی بھگت کی وجہ سے بااثر افراد نے اس روڈ کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھ کر بلڈنگ میٹریل فٹ پاتھ کے دونوں اطراف سٹاک کر رکھا ہے جس سے راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ٹریفک کے نظام پر بھی اثر پڑتا دکھائی دیتا ہے عوام کا کہنا ہے کہ اس طرح غیر قانونی طریقے سے اگر کوئی غریب آدمی میٹریل روڈ پر اکھٹا کرے تو اسے فورا’’ ہی قانون سکھا دیا جاتا ہے لیکن بااثر لوگوں کو کھلی اجازت دے دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سیفوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page