top of page

دینہ!یونین کونسل بدلوٹ میں بھی اندراج پیدائش کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا


یونین کونسل بدلوٹ میں بھی حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اندراج پیدائش کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

جہلم(ظہیر عباس)تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ جہلم اور محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی زیر قیادت یونین کونسل بدلوٹ میں بھی اندراج پیدائش کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں عظمت فريد وڑائچ ایڈمنسٹریٹر یونین کونسل بدلوٹ کی ہدایات کے مطابق یونین کونسل بدلوٹ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں علاقے کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔شاہد بخاری سیکرٹری یونین کونسل نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں بلخصوص بچیوں کی پیدائش کا اندراج بروقت یونین کونسل میں کروائیں۔یہ خصوصی مہم 15 دسمبر تا 25 دسمبر جاری رہے گی۔پیدائش کا اندراج ہر بچہ کا حق ہے۔کسی بھی قانونی دستاویزات کے حصول کے لیے برتھ سرٹیفکیٹ بنیادی دستاویز ہے۔برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ سمیت دیگر قانونی دستاویزات کا حصول ناممکن ہے۔برتھ رجسٹریشن بچے کی بنیادی قانونی شناخت اور حق ہے۔اپنے بچوں کا اندراج بروقت کروائیں انہیں پاکستان کا شہری بنائیں۔والدین فوری طور پر متعلقہ یونین کونسل سے رجوع کریں، اپنی بنیادی ذمہ داری کو پورا کریں۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page