دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk ) دینہ میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہید کانسٹیبل پولیس تھانہ دینہ محمد ذیشان علی کی یاد میں مین چوک دینہ میں شمع روشن کی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی ، ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران عباس اور انچارج پولیس سٹی چوکی ملک مطلوب سمیت دیگر شہریوں نے شمع روشن کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید ہمارے قومی ہیرو ہیں اور قوم کبھی بھی اپنے ہیرو کو نہیں بھولتی ہمیں فخر ہے کہ جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران عباس کی میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ میں بھی یوم شہدائے پولیس کی تقریب انتہائی عقیدو احترام کے ساتھ منائی گئی ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر مین چوک دینہ میں شہید کانسٹیبل پولیس تھانہ دینہ محمد ذیشان علی کی یاد میں شمع روشن کی گئی اور فاتحہ خوانی کی خصوصی دعا پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی نے کی جبکہ شمع روشن ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران عباس اور انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ ملک مطلوب سمیت دیگر شہریوں نے کی ، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران عباس نے کہا کہ یوم شہدائے پولیس اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ملک و قوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، اس موقع پر پیر سید عطاء اللہ شاہ بخاری سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
top of page
bottom of page
Comments