top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:ہوٹلوں میں مکھی، لال بیگ ،چوہے اور بلیوں کا راج ،،کھانوں میں استعمال ہونے والی اشیاء انتہائی ناقص

دینہ (رانا محمد عاصم سے)دینہ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں قائم چھوٹے اور بڑے ہوٹلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات ہوٹلوں میں مکھی، لال بیگ ،چوہے اور بلیوں کا راج ،کھانوں میں استعمال ہونے والی اشیاء انتہائی ناقص، عملہ حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں بکھیرے میں مگن ،ناقص مضر صحت کھانے استعمال کرنے سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ، شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق اندرون شہر دینہ سمیت مضافاتی علاقوں اور جی ٹی روڈ پر قائم ہوٹلوں میں حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں بکھیری جانے لگیں۔ کھانے میں استعمال ہونے والی اشیاء باسی، ناقص اور تیسرے درجے کی ہونے کی وجہ سے لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے۔ ہوٹلوں پر کام کرنے والے افراد کے پاس میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے کا بھی انکشاف ، باربی کیو، پیزا، آئس کریم، برگر شاپس، کی شہر بھر میں بھر مار ہوچکی ہے ، متعلقہ اداروں نے چپ سادھ لی ،کوئی پوچھنے والا نہیں، شہر کے تمام چھوٹے اور بڑے ہوٹلز حفظان صحت کے اصولوں پر پورا اترنے کی بجائے بیماریاں فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب شہریوں کی طرف سے بار بار شکایات کے باوجود بھی انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائیاں نہ ہونا متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے اور ناقص اشیاء￿ فروخت کرنے والے ہوٹلز مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page