top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہے ،شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والا شرابی گرفتار


دینہ: کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ دینہ راجہ محمد عمران کی زیرسرپرستی پولیس ٹیم کی کارروائی، شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والا شرابی گرفتار کر کے 2 بوری شراب برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں برلب جی ٹی روڈ منگلا ویگن اسٹینڈ میں شاہ نواز عرف ماجھا سکنہ جلوچک شراب کے نشے میں دھت ہوکر غیر اخلاقی حرکات کر رہا تھا جس پر شہری کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ دینہ راجہ محمد عمران نے فوری کارروائی کرتے ہوئے برلب جی ٹی روڈمنگلا ویگن اسٹینڈ میں غل غپاڑہ کرنے والے شاہ نواز عرف ماجھا کو حراست میں لے لیا۔ دینہ پولیس نے جب ملزم کی گاڑی 9968 سفید رنگ کی کرولا کی تلاشی لی گئی تو گاڑی کی ڈگی میں موجود 2 توڑے کپیاں جن کی تعداد 50 تھی برآمد کرلی گئیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ویگن اسٹینڈ منگلا میں روزانہ کی بنیاد پر ملزمان شام ہوتے ہی شراب کے نشے میں دھت ہو کر غل غپاڑہ کرتے ہیں لیکن بااثر ہونے کی وجہ سے شہری شکایت کرنے سے گریزاں تھے۔ شہریوں نے ایس ایچ او دینہ راجہ محمد عمران کی بروقت کارروائی پر انہیں خراج ِ تحسین پیش کیاہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page