top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ :ہماری زندگی کا مقصد اللہ کی عبادت ، اللہ نے ہمیں عبادت کے لیے ہی پیدا کیا ہے،مولانا ظفر علی

www.JhelumNews.uk


دینہ(ادریس چودھری) ہم سب کی زندگی کا مقصد اللہ کی عبادت ہے اللہ تعالی نے ہمیں عبادت کے لیے ہی پیدا کیا ہے اب عبادت کیسے کرنی ہے عبادت کے معنی کیا ہیں اپنے اپ کو کچل ڈالنا روند ڈالنا رکاوٹیں ختم کر دینا ۔اب کچل ڈالنا سے سے کیا مراد ہے اس سے مراد اپنے نفسانی خواہشات کو ختم کرنا اور اللہ کے حکم کے لیے اپنے اپ کو پیش کرنا اپنے اپ کو کچلنا کہلاتا ہے ان خیالات کا اظہا ردینہ کے ممتاز نوجوان عالم دین مولانا ظفر اقبال سلفی نے گزشتہ روز جامعہ مسجد محمدیہ منگلا روڈ دینہ میں ایک عظیم الشان خطبہ جمعہ المبارک کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ اللہ کا وعدہ ہے کہ میں بنی آدم کو تا قیامت ہدایات دیتا رہوں گا اس کے لیے اللہ تعالی نے انسانوں میں سب سے بہترین انسانوں کو رسول بنایا۔حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم تک حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ذریعے اللہ تعالی نے اپنا پیغام رسولوں کے ذریعے تمام دنیا تک پہنچایا اور قران پاک کے ذریعے قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا نبیوں میں آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہیںآپ کے بعد نبوت کا دروازہ بند ہو گیا ہے آپ کی موجودگی میں ہی دین اسلام مکمل ہو گیا تھا اب ہمیں رہتی دنیا تک محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اطاعت کرنا ہوگی کسی اور کی نہیں ہمیں اپنا معیار زندگی قران و سنت کے مطابق اپنانا ہوگا قران و سنت پر عمل کرنا ہوگا نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اپنے ماں باپ غرض پوری دنیا پوری کائنات سے افضل سمجھنا ہوگا ان پر ایمان لانا ہوگا ایمان لا کر اس پر عمل درآمد کرنا ہوگا نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک دفعہ اپنے صحابہ کرام کی مجلس میں بیٹھے ہوئے کہا کہ میرا بڑا دل کرتا ہے کہ میں اپنے دوستوں سے جلدی ملاقات کروں صحابہ کرام نے کہا یا رسول اللہ کیا ہم اپ کے دوست نہیں ہیں انہوں نے فرمایا نہیں تم میرے دوست نہیں ہو تم میرے صحابہ ہو میرے دوست وہ ہوں گے جو میرے بعد اور تمہارے بعد اس دنیا میں آئیں گے۔ وہ کون ہوں گے جو مجھ پر بغیر دیکھے مجھے ایمان لائیں گے قران و سنت پر عمل کریں گے تو قیامت کے دن میں ان اپنے دوستوں سے ملاقات کروں گا۔ مولانا ظفر علی سلفی نے مزید کہا کہ ہمیں ہر حال میں رہتی دنیا تک نبی کریم کی اطاعت کرنی ہوگی کسی اور کی نہیں جب ہم اللہ اور اس کے رسول کے احکامات پر عمل کریں گے تو ہماری دنیا بھی اور ہماری آخرت بھی سنور جائے گی یاد رکھیں مانگیں تو صرف اللہ تعالی سے مانگیں کسی اور طرف مت دیکھیں کسی اور کے آگے ہاتھ پھیلانا مانگنا میں دعا کی بات کر رہا ہوں بہت بڑا شرک ہے آئیے ہم آج عہد کریں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی کو اپنا معیار بنائیں گے قران و سنت پر عمل کریں گے اسی میں ہماری بقا ہے۔ اس عظیم الشان خطبے میں لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے بعد مولانا ظفر علی سلفی نے اپنی تقریر کے حوالے سے لوگوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page