top of page

دینہ:ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر صدر یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس تحصیل دینہ خواتین ونگ خاتون سید اور سید ذوالفقار حسین شاہ کی جانب سے 100 خاندانوں میں راشن کی تقسیم

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر صدر یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس تحصیل دینہ خواتین ونگ خاتون سید اور سید ذوالفقار حسین شاہ نے 100 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان تھے اس موقع پر سید ظفر محمود شاہ ،سید مقدس حسین شاہ بھی موجود تھے۔خاتون سید بہت درد دل رکھنے والی خاتون ہیں اور ہمیشہ ہی خدمت خلق کے کاموں میں سر فہرست رہتی ہیں۔راشن تقسیم کرتے وقت لوگوں کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھا گیا۔۔سادات خاندانوں کی وجہ سے اس راشن میں صدقہ خیرات کے پیسوں کو شامل نہیں کیا گیا۔۔سماجی و عوامی تنظیموں نے خاتون سید اور سید ذولفقار حسین شاہ کو ڈھیروں دعائیں دیں





0 comments

留言

評等為 0(最高為 5 顆星)。
暫無評等

新增評等
bottom of page