top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:ہاتھ اوپر،حرکت کی تو گولیوں سے بھون دیں گے،نکی میں گن پوائنٹ پر ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو لوٹ لیا



دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk ) دینہ کے نواحی علاقہ نکی میں ایک ہی رات میں 3گھروں میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ، 4نامعلوم مسلح ڈاکو گھروں میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، لاکھوں کی نقدی ، موبائل فون اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ، ڈاکو بڑی دلیری کے ساتھ سیڑھی لگا کر گھر میں داخل ہوئے اور بڑے آرام کے ساتھ لوٹ مار کرتے رہے ، واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس ، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر ایس ایچ او تھانہ دینہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، مقدمہ درج ڈاکوؤں کی تلاش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ نکی جیکسی میں ایک ہی رات میں 3گھروں میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ، 4نامعلوم مسلح ماسک پہنے ڈاکو سیڑھیوں کے ذریعے گھروں میں داخل ہو کر اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے لوٹ مار شروع کر دی ، ڈاکو نکی کے رہائشی عمر حنیف ولد محمد حنیف ، حفیظ ولد محمد صادق ، چوہدری صابر کے گھروں میں داخل ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، لاکھوں کی نقدی اور قیمتی موبائل فون سمیت دیگر اشیاء لوٹ لی ، ڈاکوؤں نے خواتین سے پہنے ہوئے زیورات بھی اتروا لیے اور بڑی آسانی کے ساتھ لوٹ مار کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، واردات کے بعد علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر ایس ایچ او تھانہ دینہ سمیت پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ، یاد رہے کہ دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page