دینہ(ادریس چودھری Jhelumnews.uk )جی ٹی روڈدینہ کے نزدیک ہائی ایس اور سوزوکی وین کے مابین ٹکر ،بچوں اور خواتین سمیت8 افراد شدید خمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ کو جی ٹی روڈ دینہ رتیال موڑ پر ہائی ایس کے ڈرائیور نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوزوکی وین کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت8افراد شدید زخمی ہو گئے۔۔زخمی ہونے والوں میں آمنہ زوجہ حمزہ، خدیجہ دختر واجد، پروین زوجہ ناصر،واجد ولد صدیق، ،محمد علی ولد حبیب اختر، امیر معاویہ ولد اصغر، ثمرہ دختر ناصر اورمحمد وارث ولد ناصر شامل ہیں۔ ریسکیو1122کے عملے نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد میں انہیں ہسپتال منتقل کر دیا
top of page
bottom of page
Comments