دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk) دینہ اور گردو نواح میں گیس ری فلنگ کا دھندا زور و شور سے جاری ، جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پیسوں کی لالچ میں لوگوں کی جانوں سے کھیلنے لگے ، کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے انتظامیہ سب کچھ دیکھنے کے باوجود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی کا گیس ری فلنگ کا دھندا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں گیس ری فلنگ کے دوران کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں مگر اس کے باوجود تحصیل دینہ اور گردو نواح میں ری فلنگ کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے ، جس سے ریلوے روڈ ، منگلا روڈ سمیت دیگر گلی محلوں میں لالچی دوکانداروں نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام کی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں ، بڑی بڑی مارکیٹوں ، پلازوں کے اندر گیس ری فلنگ کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، خدا نخواستہ کوئی بڑا حادثہ پیش آ جائے تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی سے اپیل کی ہے کہ گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، اگر بروقت کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔
top of page
bottom of page
Comments