top of page

دینہ!گاڑی سے ٹکرا کر 28 سالہ نوجوان زبیر جاں بحق ہو گیا



دینہ(ظہیر عباس Jhelumnews.uk ) دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرتے ہوئے شہزور گاڑی سے ٹکرا کر 28 سالہ نوجوان جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رتیال موڑ دینہ کے قریب شام تقریبا سات بجے پدھرالی گاؤں کا رہائشی موٹر سائیکل سوار 28 سالہ نوجوان دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرتے ہوئے شہزور گاڑی سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت زبیر ولد نثار کے نام سے ہوئی۔جبکہ لاہور کا رہائشی ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کی شناخت مراد ولد علی کے نام سے ہوئی۔جس کو رورل ہیلتھ سینٹر دینہ شفٹ کر دیا گیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page