top of page

دینہ:گاڑیوں اور چنگ چی رکشوں کے مالکان نے کرائے بڑھا دیے ، عوام اور گاڑیوں کے مالکان سے لڑائی جھگڑے

دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk) دینہ میں پٹرول مصنوعات میں اضافے کے باعث گاڑیوں اور چنگ چی رکشوں کے مالکان نے کرائے بڑھا دیے ، عوام اور گاڑیوں کے مالکان سے لڑائی جھگڑے اور بحث و تکرار جاری ، شہری در بدر کی ٹھوکریں کھانے لگے ، غریب کئی میلوں تک گاڑیوں کی بجائے پیدل سفر کرنے پر مجبور ہو گئے ، شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان سے پٹرول مصنوعات میں اضافے کے ظالمانہ فیصلے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں گزشتہ روز پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد غریب کا جینا محال ہو گیا ، غریب مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ بری طرح پس کر رہ گیا ، ٹرانسپورٹس کے کرائیوں کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں ، پٹرول کے اضافے کے باعث گا ڑیوں اور چنگ چی رکشوں کے مالکان نے کرائیوں میں اضافہ کر دیا جس سے عوام اور گاڑیوں کے مالکان کے درمیان لڑائی جھگڑے اور بحث و تکرار دیکھنے میں آئی ، غریب مزدور اپنے کام پر جانے کے لیے گاڑیوں کی بجائے کئی کئی میل پیدل سفر کرنے پر مجبور ہو گئے ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی روٹی پوری کریں یا گاڑیوں کے کرائے ادا کریں ہماری مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے وزیر اعظم پاکستان غریبوں پر رحم کرتے ہوئے پٹرول مصنوعات کی قیمتیں کم کریں تا کہ اس سے دیگر اشیاء بھی غریب عوام آرام سے خرید سکے ۔

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page