top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ کے نوجوان صراف رانا فرحان کی ڈیڈی باڈی لواحقین کو مل گئی، گھر میں کہرام مچ گیا،نماز جنازہ ادا

Jhelumnews.uk


دینہ(ادریس چودھریJhelumnews.uk)دینہ کے نوجوان صراف رانا فرحان کی ڈیڈی باڈی لواحقین کو مل گئی، گھر میں کہرام مچ گیا۔ نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل دینہ کا نوجوان صراف رانا فرحان ولد رانا لیاقت گھر سے اچانک غائب ہو گیا۔ جس کا بعد میں پراسرار طور پرموٹر سائیکل جہلم سے اور ڈیڈ باڈی منڈی بہاؤالدین سے برآمد ہو ئی۔ نوجوان صراف رانا فرحان کو قتل کیا گیا یا اس نے خود کشی کی۔یہ تاحال سوالیہ نشان ہے۔ منڈی بہائوالدین پولیس نے صراف رانا فرحان کو امانتاً دفنا دیا۔ جس کو بعد میں ورثاء نے پہچان لیا۔ قانونی پیچیدگیوں کے بعد قبر کشائی کے بعد اس کی ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ سوموار کے روز اس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ یاد رہے کہ نوجوان، صراف رانا طفیل،رانا سخاوت کا بھانجا، صراف رانا محمد عاصم،رانا محمد خالد کا کزن تھا۔ اس کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ پورے دینہ کی فضا سوگوار ہو گئی۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page