top of page

دینہ کے نواحی علاقہ چکوہا میں سلطانیہ ہوٹل جی ٹی روڈ پرتبلیغی جماعت کے مسجد میں رکنے پر لڑائی ، 33 سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے ) دینہ کے نواحی علاقہ میں تبلیغی جماعت کے مسجد میں رکنے پر لڑائی ، 33 سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا ، ریسکیو 1122نے زخمی شخص کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم منتقل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ کے نواحی علاقہ چکوہا میں سلطانیہ ہوٹل جی ٹی روڈ پر ایک مسجد میں تبلیغی جماعت والے رہنا چاہتے تھے جس پر تبلیغی جماعت والوں اور مسجد انتظامیہ میں لڑائی ہو گئی ، لڑائی کے نتیجہ میں 33سالہ محمد جہانگیر ولد یعقوب سکنہ سلطانیہ ہوٹل چکوہا دینہ شدید زخمی ہو گیا ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم منتقل کیا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page