دینہ:دینہ کے نواحی علاقہ پنڈ جاٹہ میں دو افراد کی سبزی فروش سے مبینہ بدفعلی ، ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے علاقہ دینہ کے نواحی علاقہ پنڈ جاٹہ میں دو افراد نے سبزی فروش کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس کے مطابق ملزمان بلیک میلنگ کے لئے ویڈیو بھی بناتے رہے، ملزمان نے سبزی فروش کو دھمکی دے رکھی تھی کہ کسی کو بتایا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیں گے۔ تھانہ دینہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت تنزیل احمد اور ثمر حبیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ زیادتی جیسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
Comments