top of page

دینہ!افغان آباد کے رہائشی مجرم ذیشان کو منشیات فروشی کے جرم میں 14سال قید اور5 لاکھ روپے جرمانہ

Updated: Aug 27, 2023

نمائندہ خصوصی Jhelumnews.uk

نمائندہ خصوصی Jhelumnews.uk

منگلا پولیس کی موثر تفتیش پر معزز عدالت کا بڑا فیصلہ،ایڈیشنل سیشن جج جہلم شہباز حسین نےمنشیات کے مقدمہ نمبر 14/23 بجرم 9-1-6D/CNS A تھانہ منگلا کا فیصلہ سنا دیا۔ دینہ کے علاقہ افغان آباد کے رہائشی مجرم ذیشان ظہور عرف شانی نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا جس پر معزز عدالت نے مجرم ذیشان ظہور عرف شانی کو 14 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔مجرم کو جنوری 2023ء میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page