top of page

دینہ کے معروف صحافی ڈاکٹر محمد شاہد نقیبی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے



دینہ(رانامحمد عاصم سے)دینہ کے معروف صحافی ڈاکٹر محمد شاہد نقیبی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ کی تقریب میں لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔تفصیلات کے مطابق دینہ کے ممتاز صحافی ڈاکٹر شاہد نقیبی آف چک دریہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ اس موقع پر انہوں نے دینہ کے ایک نجی میرج ہال میں شاندار دعوت ولیمہ کی تقریب کا اہتمام کیا۔ دعوت ولیمہ کی اس تقریب میں صحافی برادری،سیاسی و سماجی،ڈاکٹرز،مذہبی شخصیات سمیت لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی، دینہ سے روزنامہ خبریں کے رپورٹر ادریس چودھری آف مدوکالس نے ڈاکٹر شاہد نقیبی کی ولیمہ کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page