top of page

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر پٹرول پمپ کی کینٹین پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی ، کینٹین میں پڑی تمام اشیاء جل کر خاکستر ہو گئیں، لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا

دینہ ( رضوان سیٹھی سے) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر پٹرول پمپ کی کینٹین پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے پوری کینٹین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی ٹی روڈ نزد پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ واقع شیل پٹرول پمپ کی کینٹین میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی ، آگ کے بلند شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کینٹین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے کینٹین میں پڑی تمام اشیاء جل کر خاکستر ہو گئیں جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا ۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page