top of page

دینہ کے سینئر صحافیوں کے وفد کی پروفیسر خورشید ڈار کی قیادت میں ایم ایس سول ہسپتال جہلم سے ملاقات


ایم ایس سرمد کیانی

دینہ(پروفیسر خورشید احمد ڈار.Jhelumnews.uk )سول ہسپتال جہلم کی سرجیکل وارڈ پنجاب بھر میں اول نمبر پر ہیں سرمد کیانی ایم ایس جہلم۔تفصیلات کے مطابق دینہ کے سینئر صحافیوں کا وفد سرمد کیانی ایم ایس جہلم کو ملا اور اپنے تحفظات سے ان کو آگاہ کیا ایم ایس جہلم نے سینئر میڈیکل آفیسر کی رہنمائی میں وفد کو سرجیکل وارڈ کی وزٹ کروائی بظاہر جملہ انتظامات انتہائی معیاری تھے ایم ایس نے وفد کو تفصیل کے ساتھ سرجیکل وارڈ کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ان کا کہنا تھا کہ سرجیکل وارڈ میں بارہ بیڈ مرد حضرات کے لئے ہیں جبکہ خواتین کے لیے بیس بیڈ کا انتظام ہے شیڈول کے مطابق ہفتے میں دو دن آپریشن کیا جاتا ہے باقی ایام میں او پی ڈی ہوتی ہے تیس تا پینتیس مریضوں کا ایک دن میں آپریشن کیا جاتا ہے مزید برآں انہوں نے بتایا کہ سوہاوہ اور پنڈ دادن خان میں چونکہ سہولت میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد اضافہ ہو جاتا ہے ( جہلم) شیڈول کے مطابق جن مریضوں کا آپریشن کرنا ہوتا ہے اگر ایمرجنسی میں مریض آجائیں تو ان کو ترجیح دی جاتی ہے اسی وجہ سے بعض اوقات آپریشن کرنے میں تاخیر ہوتی ہے اور نئی تاریخ دینا پڑتی ہے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں جتنے بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہیں سب سے زیادہ آپریشن جہلم میں ہوتے ہیں البتہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں زیادہ آپریشن ہوتے ہیں انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ مزید بہتری کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔وفد میں پروفیسر خورشید احمد ڈار،سید ذوالقرنین شاہ،سید ظہیر عباس شاہ،سہیل انجم قریشی و دیگر صحافی شامل تھے۔

0 comments

留言

評等為 0(最高為 5 顆星)。
暫無評等

新增評等
bottom of page