دینہ( پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk ) ڈپٹی کمشنر جہلم نے شہر دینہ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی گزشتہ روز دینہ کے سینئر صحافیوں کا وفد ڈپٹی کمشنر جہلم سے ملا انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں لایا کہ شہر دینہ میں سٹریٹ لائٹ عرصہ چار ماہ سے غائب ہے جس کی وجہ سے سٹریٹ کرائم ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس پر کام جاری ہے کمزور تاروں کی جگہ نئی تاریں لگوائی جا رہی ہیں ایسے بلب جو فیوز ہوچکے ہیں ان کی جگہ بھی نئے لگائے جا رہے ہیں مشترکہ قبرستان کی چار دیواری کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سردست اس پر کام نہیں ہو سکتا کیونکہ بجٹ میں رقم مختص نہیں ہوئی نیز چیف کمشنر الیکشن سے اجازت لینا انتہائی ضروری ہے جب ان کے نوٹس میں لایا گیا کہ حلقہ ٹھیکریاں تاحال کمپیوٹرائز نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے شہری فرد حاصل کرنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں انہوں نے صحافیوں کے وفد کو بتایا کہ تمام ریکارڈ طلب کیا جا چکا ہے عنقریب حلقہ ٹھیکریاں کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا چیف آفیسر بلدیہ دینہ کی پوسٹ کے خالی ہونے کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سردست موجودہ آفیسر کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے بہر حال چیف آفیسر بلدیہ دینہ کی پوسٹ پر موضوع آدمی جلد لگا دیا جائے گا گرین بلٹ کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ تحصیل دینہ کی انتظامیہ کی کاوش اس حوالے سے قابل تعریف ہے انہوں نے گرین بلٹ کے لیے بہت کام کیا ہے
top of page
bottom of page
Comments