top of page

دینہ کے دو ممتاز صحافی پروفیسر خورشید ڈار اور سید ظہیر عباس معذور بچے کی آواز بن گئے۔ عوامی تعاون سے 60 ہزار روپے کی وہیل چیئر فراہم کر دی۔بچہ اور اس کے والدین انتہائی خوش،سب کو ڈھیروں دعائیں دیں

دینہ(ادریس چودھری)دینہ کے صحافی معذور بچے کی آواز بن گئے۔عوامی تعاون سے منگلا میں معذور بچے کے لئے 60ہزار روپے کی وہیل چیئر عطیہ کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایک سکول کی ہیڈ مسٹرس نے دینہ کے دو صحافیوں پروفیسر خورشید علی ڈار اور ظہیر عباس کو اس امر سے آگاہ کیا کہ منگلا میں ایک معذور بچے کے لیے اسپیشل ویل چیئر کی ضرورت ہے۔جس پر دونوں صحافیوں نے اپنے دوستوں کی مدد سے 60 ہزار روپے اکٹھے کیے اور مذکورہ بچے کے لیے ویل چیئر خریدنے میں کامیاب ہو گئے۔گزشتہ روز ویل چیئر بچے کے والدین کے حوالے کر دی گئی۔چیئر ملنے پر بچے کی خوشی دیدنی تھی۔والدین نے ویل چیئر کی خریداری میں مدد کرنے والوں کو ڈھیروں دعائیں دیں۔چیئر کی خریداری میں چوہدری محبوب غلہ منڈی نے 10 ہزار ،شمیم برمی 5 ہزار ،نائیک راشد غلہ منڈی 5 ہزار ،مبشر ڈار 3 ہزار ،مزرا ایوب 15 ھزار ،حاجی مطلوب 10 ہزار ،میاں سہیل 2 ہزار ، کامران صاحب فوکس کالج 1 ہزار ، مس فرح 1 ہزار ، میاں وقار گورنمنٹ ہائی سکول ساگری 1 ہزار ، ڈاکٹر سید عاصم رضوی 5 ہزار ،ملک نعمان امتیازا عوان 2 ہزار تعاون کیا۔مخلوق خدا کی خدمت کرنے والا انسان ہمیشہ سکون قلب محسوس کرتا ہے خالق حقیقی اس کے رزق میں اضافہ کرتا ہے نیز ہر حوالے سے اس کی حفاظت کرتا ہے۔یہ ایسا منظر تھا جس کو بیان کرنا نا ممکن ہے بچے کی ماں نے خصوصی طور پر مذکورہ ہیڈ مسٹرس ، صحافی حضرات اور تعاون کرنے والوں کا بے حد شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page