top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ کی معروف صرافہ برادری کے رانا محمد امجد کے صاحبزادے رانا محمد شاہزیب رشتہ ازدواج میں منسلک

دینہ (رضوان سیٹھی سے ) دینہ کی معروف کاروباری شخصیت رانا محمد زین ، رانا ثاقب ، رانا قیصر اور رانا یاسر کے بھائی رانا محمد شاہزیب امجد کی شادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ، شادی کی تقریب میں دولہا کے دوستوں نے خوب بھنگڑے ڈالے دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب میں سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ، ایس ایچ او مرزا وقاص ، نائب سٹی ناظم حاجی ادریز اختر ، سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الہی ، رضوان سیٹھی سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کی معروف صرافہ برادری کے رانا محمد امجد کے صاحبزادے ، رانا محمد زین ، رانا ثاقب ، رانا قیصر یو کے اور رانا یاسر کے بھائی رانا محمد شاہزیب امجد گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، شادی کی تقریبات بڑی دھوم دھام سے منعقد کی گئیں ، دولہا رانا محمد شاہزیب امجد کی شادی رانا لیاقت علی کی صاحبزادی کے ساتھ کمالیہ انجام پائی ، دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ، سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الہی ، سابق نائب ناظم سٹی دینہ حاجی ادریز اختر ، رانا شکیل اشرف سرپرست اعلی صرافہ ایسو سی ایشن دینہ ، ایس ایچ او مرزا وقاص ، انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ ملک مطلوب ، معروف صحافی رضوان سیٹھی ، چوہدری تصدق ، پیر سید عطاء اللہ شاہ بخاری ، شیخ عمران ، رانا عمران رفیق ، حاجی عمر الیاس ، رانا جنید طفیل ، رانا احمد شکیل ، رانا عمر اشرف یو کے ، لالہ ایوب ، چوہدری ظفر اقبال سمیت علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی ، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page