top of page

دینہ: کھسیانی بلی کھمبا نوچے،مسلم لیگ ن کے تینوں صوبائی امیدواروں نے اپنی شکست تسلیم کر لی۔پی ٹی آئی کو دھاندلی ہماری 2 قومی اسمبلی کی نشستوں پر نظر آ رہی ہے۔عدالتوں سے بھی سرخرو ہونگے،قاضی نثار احمد

دینہ ( ادریس چودھری)8فروری کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ضلع جہلم میں تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے،جس پر مسلم لیگ ن کے تینوں امیدواروں نے اپنی شکست قبول کر لی۔اس کے برعکس مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی وہاں پر پی ٹی آئی کے امیدوار دھاندلی کا واویلا مچا رہے ہیں اور شکست قبول کرنے پرتیار نہیں ہیں۔اس سارے معاملے کو کھسیانی بلی کھمبا نوچے ہی کہا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ابوظہبی کے نائب صدر،مسلم لیگ ن تحصیل دینہ کے رہنما قاضی نثار احمد نے خبریں/جہلم نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا مقام افسوس ہے پی ٹی آئی ضلع جہلم صوبائی اسمبلی کی نشستوں کو تو دھاندلی سے پاک سمجھتی ہے جب کہ اس کے امیدوار قومی اسمبلی میں اپنی شکست قبول کرنے کو تیار نہیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ہم عدالتوں اور الیکشن کمیشن سے بھی اس معاملے میں سرخرو ہونگے۔ اور دھاندلی کا واویلا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔قاضی نثار نے کہا مسلم لیگ ن مرکز،پنجاب اور بلوچستان میں اپنی حکومتیں بنانے جا رہی ہے۔ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اب پاکستان میں موجود ہیں۔ ان کی قیادت میں پچیس کروڑ عوام کے مسائل حل ہونگے،ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہو گا۔ ملک کی تباہی کے ذمہ دار اپنے انجام کو پہنچ کر رہیں گے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page