دینہ( نیوز+فوٹوز۔رانا محمد عاصم)دینہ کے مشہور زرگر رانا محمد امجد زرگرکی بیٹی کی شادی گزشتہ روز بخیر و خوبی سر انجام پائی ان کی بیٹی کی شادی کی بارات کمالیہ سے آئی ۔کمالیہ کے مشہور و معروف زرگر رانا محمد لیاقت کے بیٹے نعمان زرگر سے ان کی بیٹی کی شادی سرانجام پائی شادی کی یہ تقریب منگلا روڈ مدو کالس دینہ کے وائٹ پرل میرج ہال میں منعقد ہوئی بارات کو خوش آمدید کہنے کے لیے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ،صدر صرافہ یونین رانا محمد عارف،رانا عباد ت زرگر،میاں طارق ثانی، رانا محمد شکیل زرگر، حاجی عمر ،رانا زین زرگر، رانا جنید زرگر، رانا محمد خالد زرگر اور رانا شایان علی،رانا شہروزبشارت،رانا یاسر زرگر موجود تھے۔ جبکہ کمالیہ سے بارات کے ساتھ رانا عامر شریف چیئرمین صرافہ یونین کمالیہ ،حاجی محمد رفیق گجر،میاں محمد اشرف کمبو،چوہدری ایوب ذیلدار،چوہدری محمد افضل ،رانا سہیل اسحاق،رانا شرافت علی،چودھری امان اللہ(امریکہ) رانا شرجیل کمالیہ،رانا رامش کمالیہاور رانا احتشام زرگر کمالیہ شامل تھے۔
top of page
bottom of page
Comments