top of page

دینہ:کس شیر کی آمد ھے کہ رن کانپ رہا ھے۔21 اکتوبر کو نواز شریف کا بھرپور استقبال کریں گے،چودھری ندیم



دینہ(ادریس چودھری)کس شیر کی آمد ھے کہ رن کانپ رہا ھے۔ 21 اکتوبر کو قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی خبر سن کر ان کے سیاسی مخالفین پر لرزہ طاری ہو گیا ھے ۔ ایک عوامی سمندر اپنے ہردلعزیز لیڈر کی واپسی کا بڑی بے تابی سے منتظر ہے ۔ شاندار استقبال کے لئے ہر دل بےتاب ھے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل دینہ کے نوجوان رہنما اور صدر مسلم لیگ ن یونین کونسل مدوکالس چودھری ندیم اختر آف مدوکالس نےجہلم نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہ وہ مسیحا جس کا ہوری قوم بڑی بے تابی سے منتظر تھی وہ 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچ رھا ھے۔ میاں نواز شریف اس قوم کے زخموں پر مرہم لگانے واہس آ رھے ھیں ۔ ھم نے اپنے محبوب لیڈر کے استقبال کے لیے تیاریاں شروع کر دی ھیں۔عوام دشمن قوتوں نے 2017 میں میاں نواز شریف کی حکومت کو ختم کر کے ایک ہنستے مسکراتے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا۔ ان کے مہرے عمران نیازی نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں پاکستان کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں۔ اوپر سے رہی سہی کسر پاکستانی عدالتوں نے پوری کر دی ۔ توقع ھے کہ نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ عدالتوں کا نظام درست کریں گے۔ انہوں نے کہا آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن ضلع جہلم 2013 کی تاریخ دھرائے گی۔ تمام قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے بھاری اکثریت سے جیتیں گے ۔ جہلم میں جس کے ہاس مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ھو گا اسی کا ساتھ دیں اور اسے کامیاب کرانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page