دینہ( پروفیسر خورشید علی ڈار)
فیملی پارک میونسپل کمیٹی دینہ کا عظیم کارنامہ ہے اسسٹنٹ کمشنر دینہ موجودہ صورتحال کا ازخود جائزہ لیں سماجی زعما دینہ
تفصیلات کے مطابق بچوں کے لیے کوئی ایسی جگہ نہ تھی جہاں تھوڑی دیر کے لیے کھیل سکیں ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی دلچسپی سے میونسپل کمیٹی دینہ نے انتہائی خوبصورت فیملی پارک ہاکی گراؤنڈ کے قریب بنا دیا جملہ ضروریات کا خیال رکھا گیا بچوں خواتین مردوں نے انا شروع کر دیا اب اس کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہو رہی لگائے گئے درخت حسب ضرورت پانی نہ ملنے کی وجہ سے مرجھا گئے ہیں یہی حالت گھاس کی ہے صفائی کا معیار بھی غیر تسلی بخش ہے بعض اوباش نوجوان دوران سیر پارک کے اندر سگریٹ نوشی کرتے ہیں اس سے بچے بری طرح متاثر ہوتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ فیملی پارک کو معیاری بنانے کی کوشش کی جائے صفائی نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کرنا ناگزیر ہو گیا ہے سماجی زعماء دینہ نے سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات کی روشنی میں ٹی ایم او کو ہدایت کریں کہ فیملی پارک دینہ کو ایک مثالی بنانے کی کوشش کی جائے مذکورہ شکایات کو دور کیا جائے
Komentarze