top of page

دینہ کا رہائشی پاک فوج کا صوبیدار محمد معروف کینسر کی موذی بیماری سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گیا



دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk ) دینہ کا رہائشی پاک فوج کا صوبیدار محمد معروف کینسر کی موذی بیماری سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گیا ، 50سالہ صوبیدار محمد معروف عرصہ 30سال سے ملک پاکستان کی خدمات سر انجام دے رہا تھے ، مرحوم صوبیدار محمد معروف کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ٹھیکریاں دینہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ، شہید کی نماز جنازہ میں اسٹیشن کمانڈر جہلم سمیت دیگر پاک فوج کے افسران نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ ٹھیکریاں کا رہائشی پاک فوج کا صوبیدار محمد معروف ولد فرمان علی گزشتہ روز کینسر کی موذی بیماری سے لڑتے اپنی جان کی بازی ہار گئے ، عرصہ 4ماہ سے راولپنڈی ہسپتال میں زیر علاج تھے ، میت گھر پہنچنے پر علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی ، صوبیدار محمد معروف عرصہ 30سال سے پاک فوج میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا تھا ، مرحوم نے سوگواران میں 2بیٹے اور 3بیٹیاں چھوڑیں جبکہ صوبیدار محمد معروف کا بیٹا شہباز علی بھی عرصہ 3سال سے پاک فوج میں بھرتی ہوا تھا اور باپ بیٹا مل کر ملک و قوم کی خدمت میں مصروف تھے ، مرحوم صوبیدار محمد معرو ف کی نماز جنازہ آبائی قبرستان ٹھیکریاں دینہ میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں پاک فوج کے اسٹیشن کمانڈر جہلم و دیگر افسران سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، مرحوم کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا اور ان کی خدمات کو سراہا

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page